شیری رحمان

پیمرا حکومتی میڈیا سیل کا کردار ادا کررہا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت پیمرا حکومتی میڈیا سیل کا کردار ادا کررہا ہے جبکہ یہ ایک آزاد ادارہ ہے جسے حکومت یرغمال بناچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سینیٹر شیری رحمان نے پیمرا کی جانب سے مختلف ٹی وی چینلز کو لکھے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ایڈوائیس” کے نام پر ٹی وی چینلز کو ڈکٹیشن حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ پیمرا حکومت کا سنسرشپ کا آلہ بن چکا ہے، وفاقی کابینہ کی خبریں نا چلانا کیا اب عوامی مفاد میں شامل ہوگا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیمرا میڈیا کی آزادی اور حقوق سلب کرنے میں حکومتی سہولت کار نہ بنے۔ جبکہ وفاقی کابینہ عوام، پارلیمان اور میڈیا کے سامنے جوابدہ ہے،

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے