شازیہ مری

عمران خان کے طرز حکومت سے ملک کو خطرات بڑھ رہے تھے، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کے طرز حکومت سے ملک کو خطرات بڑھ رہے تھے۔ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان مزید مسلط رہتے تو حالات پیچیدہ ہوجاتے۔ عمران خان ملکی سلامتی اور مذہب کے ساتھ کھیل رہے ہیں، عمران خان لوگوں کو اشتعال دے کر نفرت پھیلا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شازیہ مری نے پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سونامی کی مہنگائی مسلط کی گئی، آٹے کی قیمت 700 سے 1100 پر عمران خان حکومت میں گیا۔پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 189 پر ڈالر کو لے گیا، عمران 12 سو ارب کورونا فنڈر کا حساب نہیں دینا چاہتا۔عمران خان درست کہتا تھا کہ مجھے نکالا تو خطرناک ہو جاوں گا، عمران خان ملک کے لئے خطرناک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران شازیہ مری نے مزید کہا کہ 20 ہزار ارب سے زائد عمر ان خان سے قرضہ لیا، آئی ایم ایف سے سخت اور خطرناک شرائط ہر قرضے لیے۔شازیہ مری نے کہا کہ بجلی گیس یوریا کی قیمتوں میں عمران خان نے اضافہ کیا، لوگ اپنے مسائل لیکر سڑکوں ہر آتے سابق حکومت کے وزراء ان کی بات نہیں سنتے، ہمارے بچے تو یہیں رہتے ہیں، عمران خان کہتے ہیں میں اس کرسی نہ ہوں تو ملک نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے