شہباز شریف

شہباز شریف کا مینار پاکستان واقعے پر تشویش کا اظہار

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مینار پاکستان پر پیش آئے افسوس ناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میناِر پاکستان میں خاتون اور اُن کے ساتھیوں کو سیکڑوں افراد نے ہراساں کیا، یہ تشویش ناک ہے کہ ہمارا معاشرہ کہاں جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سوشل میڈیا کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں  میناِر پاکستان  کے مقام پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے ساتھ پیش آئے حالیہ افسوس ناک واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ کیفیت مضبوط جڑیں رکھتی ہے جو شرم ناک ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں سمیت متعدد سیاسی شخصیات بھی افسوس ناک واقعے سے متعلق حکومت پر تنقید کی ہے۔  اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی اور زدوکوب کرنا ہر پاکستانی کے لیے باعثِ شرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے