سعید غنی

نااہل حکومت کے خاتمے کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کے خاتمے اور عوام کو اس سے نجات دلانے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے ڈسکہ میں کامیابی پر مسلم لیگ ن کو مبارکباد بھی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کسی کے لئے بھی اچھی نہیں ہے اور یہ پاکستانی عوام کے لئے منحوس ثابت ہوئی ہے۔ نئے پاکستان کا بھوت جب لوگوں کے سروں سے اترے گا تب کوئی غریب زندہ نہیں رہے گا۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایما پر نئے پاکستان میں 1200 ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام پر لگنے ہیں۔ حکمران جماعت کو حالیہ انتخابات میں 2 مقامات پر انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈسکہ میں کامیابی پر مریم نواز اور نوشین افتخار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے