حمزہ شہباز

نواز شریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو عوام نے جب وزیرِ اعظم بنایا تو انہوں نے عوام کو ریلیف دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کام کیا، پاکستان کی عزت، سر بلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نواز شریف کے پاس ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے، عوام نواز شریف کو وزیرِ اعظم نہیں بنا رہے بلکہ اپنی خوش حالی یقینی بنا رہے ہیں، نواز شریف کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے