مریم نواز

امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہر بار نواز شریف کو ’پلس‘ کیا اور ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہو گئی

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی۔ مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، امید ہے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو پراجیکٹ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف سے دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے، نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ نے سرخرو کر دیا، اب پاکستان کو سرخرو کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے