شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیلاب زدگان کے لئے پرائم منسٹر ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرا کر عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق شفافیت یقینی بنانے کے لیے حکومت نے پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیلاب زدگان کے لئے خرچ ہونے والے تمام فنڈ کا مکمل طور پر آڈٹ کرایا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ پی ایم ریلیف فنڈ کا آڈٹ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمپنیاں ریلیف فنڈ کی رقم کے خرچ سمیت فنڈ کی آڈٹنگ کریں گی اور آڈٹ رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے