انسٹاگرام ن کی جانب سے 90 سیکنڈ ویڈیو کی آزمائش شروع

کیلیفورنیا (پاک صحافت) انسٹاگرام ن کی جانب سے  90 سیکنڈ ویڈیو کی آزمائش  شروع کر دی گئی ہے۔  خیال رہے کہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے بعض صارفین کے لئے اس آپشنزکو ازخود آن ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں وہ 90 سیکنڈ یا ڈیڑھ منٹ کی ریل یا ویڈیو بناکر اپنے مداحوں یا فولوورز کے لئے پیش کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگر چہ اس کا اعلان ایک عرصے سے کیا جارہا تھا تاہم دو سوشل میڈیا کے ماہرین اور تجزیہ کاریونا مینزینو اور میٹ نوارا نے اس کی کچھ تصاویر اور ویڈیوشیئر کی ہیں اور اس کے علاوہ بھی بہت سے انسٹاگرام صارفین کواپنے انسٹاگرام پریہ آپشن نظر آرہا ہے۔ اس سے  پہلے انسٹاگرام پر ریل یا ویڈیو بنانے کی جو لمٹ دی گئی تھی صرف 60 سیکنڈ تھی اب اس میں 30 سکینڈ کا اضافہ کرکے اسے 90 سیکنڈ تک لے جایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بعض تجزیہ کاروں کا یہ کہنا ہے کہ اس آپشن کا آغاز رواں برس فروری کے مہینے میں کیا گیا تھا اور ان کی ایپ میں یہ آپشن نظر آنا شروع ہوگیا تھا لیکن جب انسٹاگرام سے اس آپشن کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا فی الحال ہم دنیا کے دیگر ممالک تک اس آپشن کی وسعت کا ارادہ نہیں رکھتے ابھی یہ صرف بیٹا ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر رہا ہے جس میں صارفین کا فیڈ بیک بہت اہم رول ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے