دھماکہ

سبی میں جناح روڈ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سبی (پاک صحافت) سبی کے علاقے جناح روڈ جی پی او چوک پر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں معروف شاہراہ جناح روڈ پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سبی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر جناح روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

شہریوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے مختلف ایمبولینسز کے ذریعے جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں شہری خون کی عطیہ دینے کے لیے سول اسپتال پہنچ گئے۔

کمشنر سبی ڈویژن بشیر بنگلزئی اور ڈپٹی کمشنر خدائے رحیم نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹر وں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہتر علاج و معالجہ فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ مشن

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان نے اہم سنگ میل طے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے