مریم نواز

نواز شریف نے پلان بنا لیا ہے کہ بجلی 30 فیصد سستی کیسے کرنی ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پلان بنالیا ہے کہ بجلی 30 فیصد سستی کیسے کرنی ہے۔ ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ منشور وہ نہیں ہوتا کہ ویب سائٹ پر جاری کر دو اور قوم سے سچے جھوٹے وعدے کرو، آج نواز شریف نے مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور لانچ کیا، کبھی گستاخی نہیں کی کہ نواز شریف تقریر کر رہے ہوں اور وہاں سے اٹھ کر چلی جاؤں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے پرچی پر لکھ کر بھیجا کہ ایبٹ آباد کی عوام آپ کا انتظار کر رہی ہے، آج نواز شریف نے قوم کے سامنے اپنا منشور رکھ دیا ہے، منشور کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوتا، وہ ایک وعدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف نے قوم سے ایسا وعدہ کیا ہے جو انہوں نے پورا نہیں کیا؟ ایک جماعت کی پندرہ سال حکومت رہی ہے، اس جماعت کی جس صوبے میں حکومت رہی ہے وہاں اسکولوں میں بچوں کی جگہ مویشی بندھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے 22، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، عام انتخابات چند دن کی دوری پر ہیں، نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کر کے دکھایا، شہداء کی یادگاروں پر حملے کیے گئے۔ مریم نواز نے کہا کہ شہداء کی یادگاروں پر حملے کرانے والے کے اپنے بچے بیرون ملک میں ہیں، ہم نے بہت محنت سے منشور بنایا، قوم جانتی ہے نواز شریف نے جو بھی قوم سے وعدہ کیا وہ پورا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے