اسحاق ڈار

چین کی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی ہے سٹیٹ بینک کو رقم رواں ہفتے موصول ہونے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ چین کی جانب سے رقم ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ملکی معیشت کو کنٹرول اور بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے