رانا ثناء اللہ

نواز شریف نے جو گفتگو کی ہے اصل میں ہمارا منشور وہی ہے، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جو گفتگو کی ہے اصل میں ہمارا منشور وہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی ٹکٹ کی مخالفت کرے گا اس کے خلاف نوٹس لیا جائے گا، پاکستان میں معاشی عدم استحکام سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اس مرتبہ پارٹی قیادت نے فیصلہ کرنے میں بھرپور محنت کی ہے، ہماری پارٹی مضبوط ہوئی ہے، ورکرز کے ساتھ اچھا رابطہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس شخص کی وجہ سے نفرت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، پاکستان میں اس شخص نے معاشرہ تباہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر لینے کے لیے 8 مہینے تک منتیں کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے