مریم نواز

نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے آرہے ہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں مسلم لیگ ن یوتھ والنٹیئرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر نوجوانوں اور مزدوروں کے لیے روزگار، امن اور ترقی کے ایک نئے دورکا آغاز کریں گے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کی معیشت بحال کریں گے، دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، 21 اکتوبرکو عوام ثابت کریں گےکہ قائد صرف نواز شریف ہیں۔ نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہیں، اللہ تعالی نے ہمیشہ نواز شریف کو سرخرو اور سربلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے۔ نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے