انتظار کی گھڑیاں ختم، آئی فون 15 سیریز کی ممکنہ تاریخ رونمائی سامنے آگئی

(پاک صحافت) آئی فون 15 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا اور اب اس کی ممکنہ تاریخ رونمائی سامنے آگئی ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز 12 یا 13 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نئے آئی فونز 12 ستمبر (منگل) یا 13 ستمبر (بدھ) کو پیش کیے جائیں گے اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صارفین انہیں 22 ستمبر کو خرید سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 15 سیریز 4 ماڈلز پر مشتمل ہوگی۔

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔ اس سال آئی فون 15 سیریز کے تمام ماڈلز کے ڈسپلے میں آئی لینڈ ڈیزائن کو اپنایا جائے گا۔ 2022 میں صرف آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس میں آئی لینڈ ڈیزائن فرنٹ کیمرے کے لیے استعمال کیا گیا تھا جبکہ باقی دونوں ماڈلز میں نوچ ڈیزائن موجود تھا۔ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ بھی دی جائے گی، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے چارج کیا جاتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ کے لیے اب زیادہ تر فونز میں یو ایس بی سی پورٹ کو چارجنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ 11 سال بعد پہلی بار ہوگا جب ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایسی تبدیلی کی جائے گی۔ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 پرو ماڈلز کی قیمتوں میں اضافے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے