شرجیل میمن

سندھ کا ملک کی زرعی معیشت میں اہم کردار ہے، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ  صوبہ سندھ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر نوٹس لے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ  صوبے میں آپباشی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی شدید کمی ہے، سندھ کا ملک کی زرعی معیشت میں اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے صوبہ سندھ کو حصے کا پانی دینے کی اپیل کر دی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پانی کی قلت سے زرعی پیداوار اور پھلوں کے باغات متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں آپباشی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی شدید کمی ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ملک کی معیشت کو پہلے ہی چیلینجز کا سامنا ہے، مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی، کسان اور آبادگار پریشان ہیں، فصلوں پر لاگت کے خرچے پورے نہیں ہو رہے، ملک میں پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث قلت کو صوبوں میں پانی فارمولے کے تحت تقسیم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے