محسن نقوی سمیت پنجاب کے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی سمیت پنجاب کے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں پرویز رشید، طلال چوہدری، احد چیمہ اور ناصر محمود شامل ہیں۔ 5 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے جس کے بعد 7 جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تھے۔

واضح رہے کہ ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے