نواز شریف

نوازشریف دبئی اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یورپ پہنچ گئے

لندن (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یورپ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دبئی اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یورپ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف تقریباً دو ہفتے یورپ میں گزاریں گے اور خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، تین یورپی ملکوں کے دورے میں نواز شریف کی دو اہم ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

نواز شریف کے یورپ کے دورے پر جانے کا مقصد پاکستان جانے سے قبل فیملی کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔

یاد رہے کہ دبئی میں انہوں نے مختلف جماعتوں کے قائدین کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے