پرویز رشید

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد ثاقب نثار اور عمران خان دونوں ہی بے نقاب ہوگئے، پرویز رشید

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ آنے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صادق و امین کی سند دینے والا ثاقب نثار اور سند کو تغمہ بنا کر سجانے والا عمران خان دونوں بے نقاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس سامنے آنے کے بعد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس سامنے آنے کے بعد سابق چیف جسٹس اور موجودہ وزیر اعظم دونوں بے نقاب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پرویز رشید نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ ان چوروں کے ٹولے کے احتسابی ڈرامے کو بے نقاب کرتی ہے۔ خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے