اشنا شاہ

جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو گا ہم چُپ نہیں بیٹھینگے، اشنا شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہو گا ہم چُپ نہیں بیٹھیں گے، ہم یہود دشمن نہیں بلکہ ہم فلسطینیوں کی نسل کُشی اور ان کی آواز کو دبانے کے خلاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں کراچی میں سول سوسائٹی پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں اداکارہ اشنا شاہ نے بھی پلے کارڈ اُٹھا کر شرکت کی۔ خیال رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر آواز بلند کر رہی ہیں، اب حال ہی میں نکالی گئی ریلی میں انہوں نے خطاب بھی کیا، جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ وائرل ویڈیوز میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ اشنا شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہ 1948ء سے فلسطینیوں پر ظلم ہو رہا ہے، اسرائیل، اسپتالوں پر بمباری کر رہا ہے، یہ جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے، یہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا صرف دیکھ رہی ہے بلکہ دنیا کے سپر پاور ممالک اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں، ان کے ہاتھوں پر معصوم فلسطینیوں کا خون ہے۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ نے مزید کہا کہ  مغربی میڈیا فلسطینیوں کی آواز کو دبا رہا ہے، غلط رپورٹنگ کر رہا ہے اور جو سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے لیے پوسٹ کرتے ہیں بین کر دیا جاتا ہے۔  ہر پاکستانی، مسلم اور یہاں تک کہ یہودی بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں، یہ اب یہودی یا مسلمانوں کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ نسل کشی ہے، جس کے خلاف ہر شخص کو سڑکوں پر نکلنا چاہیے اور صحیح تاریخ کا ساتھ دینا چاہیے اور الحمدللہ ہم حق کے راستے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے