ملک احمد خان

ملک محمد احمد خان کی بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزدگی کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور شر کے علاوہ کیا کیا ہے؟ رہنما ن لیگ کا مزید کہنا ہے کہ اسلم اقبال کے خلاف مقدمہ نہیں ہے تو انہیں اسمبلی آنا چاہیے۔ ملک محمد احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ کردار سیاست میں عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں، یہ کردار انجام تک پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 10 بجے بلایا گیا ہے جس میں پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نو منتخب ارکان سے حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے