ترجمان دفتر خارجہ

آئین پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ دہشت گردی کرنے والوں سے نہ مذاکرات ہورہے ہیں نہ ہوں گے، آئین پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، پاکستان کا موقف مذاکرات کی بات کرنے والوں کو پہنچا دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا مشورہ دینے والوں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ جن تنظیموں کے ہاتھ پاکستان کے عوام اور پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کے خون سے رنگے ہوں اُن سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیوں کی خام خیالی ہے کہ کنٹرول لائن عبور کرنے پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے جائیں گے، پاکستانی قوم جانتی ہے اپنا دفاع کیسے کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے