قمر زمان کائرہ

دو چار مہینے پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں تو کیا قیامت آئے گی۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ دو چار مہینے پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں تو کیا قیامت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کروائیں گے، وفاق اور صوبوں کے الیکشن الگ الگ پہلے کبھی نہیں ہوئے، اب یہ تجربہ بھی کرکے دیکھتے ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کو انگیج کرنے سے نہیں ہچکچائے، عمران خان کہہ رہے ہیں کہ شرائط کے بغیر بات نہیں ہوسکتی، عمران خان شرائط کے بجائے مطالبات پیش کریں تو بات آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیسے ممکن ہوگا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی تو سندھ بھی مجبور ہوگا، سندھ اسمبلی کو تحلیل ہونے پر مجبور کیسے کیا جاسکتا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے