مریم اورنگزیب

عمران خان صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں مہنگائی کرتے ہیں ، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ردعمل پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں مہنگائی کرتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کیلئے عوام کا پیٹ کاٹا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزٰیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطلب وزیر اعظم چور ہوتا ہے ، انہوں نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ عمران صاحب نے جو سبسڈی دینی تھی اس تماشے کا کیا ہوا؟۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا کہ پیشگوئی کی تھی کہ پٹرول مہنگا ہو گا، اس کے بعد اور مہنگا ہوگا،  عمران خان صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں مہنگائی کرتے ہیں ، آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کیلئے عوام کا پیٹ کاٹا جا رہا ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کے لئے  ہر روز قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے