شرجیل میمن

پیپلزپارٹی آنیوالے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آنیوالے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری لانا چاہتے ہیں۔ خواتین کی ہر جگہ نمائندگی پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کو پہلے پینشن نہیں ملتی تھی۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے ہر جگہ انڈسٹریل زون بنیں۔ سکھر میں انڈسٹریل ایریا کیلئے زمین مختص کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی 21 لاکھ افراد کیلئے گھر بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کیلئے ایک گھر نہیں بنایا، پی ٹی آئی کو جو سیلاب زدگان کیلئے پیسے ملے وہ کہاں گئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے