مریم اورنگزیب

مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی  ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں بے قابو ہونے والے مہنگائی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے مہنگائی روکنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ذخیرہ اندوز، منافع خور، آٹا، چینی، دوائی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن وزیراعظم ہاؤس میں کریں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ اردو لغت میں مہنگائی کے آگے عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے