ادکارہ مریم نفیس

گندی زبان استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیے، مریم نفیس

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مریم نفیس نے کہا کہ گندی زبان استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان میں خواتین کی بہت عزت کی جاتی ہے لیکن مریم نواز سے متعلق علی امین گنڈا پورٹ کے بیان پر بہت افسوس ہوا تھا، انہیں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں خواتین کو زیادہ عزت دی جاتی ہے، مگر علی امین گنڈاپور کے مریم نواز کے خلاف بیانات پر بہت افسوس ہوا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گندی زبان استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ مریم نفیس نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی اتنے بڑے پلیٹ فارم پر یہ نہیں کہہ سکتا کہ عورت کو تھپڑ ماروں گا۔ ایک وفاقی وزیر کی ایسی زبان استعمال کرنے پر بہت افسوس ہو ا تھا، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے