مہنگائی

ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو، ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں جبکہ بڑھتی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔بجلی، گیس  اور پیٹرول سمیت اشیائےخورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگ گئیں، جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے میں 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے فی کلو ہے جبکہ کراچی میں ٹماٹر 140 سے 150 روپے کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں ٹماٹر کی قیمت میں 28 روپے فی کلو اضافہ ہوا، گھی کی قیمت 6 روپے سڑسٹھ پیسے بڑھ گئی جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو چوّن روپے اضافہ ہوا۔ خیال  رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ حکومتی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے