شہباز شریف

بانی پی ٹی آئی نے قوم کیساتھ بددیانتی نہ کی ہوتی تو آج جیل میں نہ ہوتے۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے قوم کیساتھ بددیانتی نہ کی ہوتی تو آج جیل میں نہ ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ انتخابات میں بلا ہوتا لیکن دنیا نے دیکھا کہ عدالت نے اس معاملے میں جو ثبوت ان سے مانگا وہ پیش نہیں کیا جاسکا۔ پاناما کیس میں نواز شریف کا نام ہی نہیں تھا کیس اس کو لے کر کیا گیا اور سزا اقامہ میں سنائی، ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ جھوٹے الزامات اور بہتان تراشی سے گریز کریں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ 2017 میں ثاقب نثار کو سامنے رکھ کر نواز شریف حکومت کا تختہ کس نے الٹا؟ نواز شریف اب صرف سیاستدان نہیں اسٹیٹسمین ہیں۔ ملک کے گھمبیر مسائل کو ہم سب نے مل کر حل کرنا ہے، انتخابات میں سادہ اکثریت مل جائے تو مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی، انتخابات میں اللہ جس کو بھی موقع دے دعا ہے سادہ اکثریت ملے تاکہ فیصلے کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سروے بتارہے ہیں پنجاب میں ن لیگ سب سے آگے ہے، الیکشن کے نتائج کے بعد مشاورت سے وزیراعلی پنجاب سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ اس وقت الیکشن ملتوی کرنے سے ملک کو نقصان ہوگا، الیکشن ملتوی کرنا کوئی مناسب بات نہیں ہوگی، پاکستان میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری کرنے کون آئے گا؟۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے