نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز، حسین نواز اور فیملی کے دیگر ارکان بھی نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف مدینہ منورہ میں نماز تراویح اور قیام اللیل کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف عید کےبعد برطانیہ واپسی سے پہلے کچھ دن دوحا میں بھی قیام کریں گے۔ یاد رہے کہ سعودی شاہی حکام نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرے کے لیے مدعو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے