مولانا عبدالغفور حیدری

مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی دے دی

راولپنڈی (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت کا تختہ الٹنے میں دیر نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے راولپنڈی میں فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اور ظالم ریاست اسرائیل کی سرپرستی یورپ اور امریکہ کررہا ہے۔ کسی اسلامی ریاست کو جرات نہیں ہوئی کہ فلسطین میں اپنی افواج بھیجے۔

رہنما جے یو آئی ف مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران سن لیں، اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی تو تختہ الٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطینی مسلمانوں نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے