نواز شریف مریم نواز

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیل سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہیں۔  ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس، ایون فیلڈ ریفرنس اور فلیگ شپ ریفرنس میں ان کی اپیلیں 25 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر سماعت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر طے ہو گا کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے کی وجہ سے ان کا پلیڈر کون ہو گا۔ یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نےاپیل دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں بھی سزا کےخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے