بھارتی جاسوس

لاہور سے بھارتی جاسوس گرفتار، تفتیش جاری

لاہور (پاک صحافت) صوبائی دارالحکومت لاہور سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا گیا ہے،  پولیس کے مطابق مبینہ جاسوس بارڈرکراس کرکے پہلے احمد پورشرقیہ پہنچا اور پھر گذشتہ شب لاہورپہنچا۔ گرفتار جاسوس سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ مبینہ جاسوس ندیم سے 3 بھارتی اخبارات، ماچس اورکپڑے برآمد کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ندیم جن مند کو گرفتار کیا تو اس نےدوران تفتیش بھارتی رہائشی ہونے کا انکشاف کیا۔ دوسری جانب پولیس نے مبینہ جاسوس سے برآمد ہونے والی چیزوں کی تصاویر بھی جاری کیں۔ خیال رہے کہ بھارت کسی طور پاکستان کی جاسوسی کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا جس کے بعد پاک فوج نے بروقت کاروائی کر کے ڈرون مار گرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے