ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، نواز شریف

سیالکوٹ (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے تو آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت صنعت، برآمدات اور مہنگائی کی بہتری کی ہمیشہ بھرپور کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف سے سیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق وزیرِ اعظم نے مینارِ پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے رہنماﺅں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اوّلین ترجیح معیشت کی بہتری ہو گی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی، تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، الحمدللّٰہ، 20، 20 سال پرانے منصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے، 1975ء سے جاری لواری ٹنل کا منصوبہ 50 ارب روقے سے ہم نے اپنے دور میں مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے