اسلم غوری

عمران پروجیکٹ کو جتنا جلدی ہو دفن کیا جائے، اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران پروجیکٹ ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران پروجیکٹ کو جتنا جلدی ہو دفن کیا جائے۔

تٖفصیلات کے مطابق جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے جاری بیان میں کہا کہ عمران نیازی کے اپنے لوگ ہی اس کے کرتوت کے حقائق بتا رہے ہیں۔ اسلم غوری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے سائفر سمیت ہر جھوٹ کا پول کھلتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گرد تنظیموں سے زیادہ ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاست سے بے دخل نہ کیا گیا تو یہ ملک کو توڑنے کی بنیاد بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے