سکندر سلطان راجہ

موجودہ صورتحال میں بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کرگیا، الیکشن کمیشن کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت رات گئے اس صورت حال پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن نے اس مشکل صورت حال پر غور کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بروقت کرانے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کروائیں۔

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا، موجودہ صورتحال میں بیلٹ پیپرز کی مذید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، ہم نے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے، کمیشن نے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات ایک بجے تک دیں گے، آر ٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس کا استعمال شفاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے