شازیہ مری

شازیہ مری نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی  کی رہنما شازیہ مری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، شازیہ مری  نے وفاقی حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پریس گیلری بند کیا گیا، مختلف بہانے بنائے گئے، کہا گیا پی آر اے کے کہنے پر بند کی گئی، پی آر اے نے تردید کی۔

تفصیلات کے مطابق  شازیہ مری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈکٹیٹر کے درو میں بھی پریس گیلری بند نہیں کی گئی، فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کوپتہ ہی نہیں تھا کہ پریس گیلری بند ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاننا چاہتے ہیں کہ کس کے کہنے پر پریس گیلری کو بندی کیا گیا،۔

واضح رہے کہ عمر شریف کے علاج سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  شازیہ مری نے کہا کہ عمر شریف نے وزیراعظم سے کئی بار اپیل کی، وزیراعظم نے کان نہیں دھرے، وزیر اعلیٰ سندھ نے عمرشریف کی اپیل کا نوٹس لیا، اپنے نمائندے کو بھیجا۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کے ویزے کیلئے امریکا سے رجوع کیا، عمر شریف کو امریکا کا ویزہ جاری ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے