فیصل کریم کنڈی

جنہوں نے آئین توڑا ہے ان کے خلاف وزیر اعظم آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کریں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنہوں نے آئین توڑا ہے ان کے خلاف وزیر اعظم آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کریں۔ آج پاک فوج کے خلاف جو مہم چل رہی ہے انڈیا اس کی حمایت کر رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ تو انڈیا کے ایجنٹ بنے ہوئے ہیں، جیسا کریں گے ویسا بھریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ فرح خان کو ڈھائی سو کنال زمین دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب چوری ڈاکے لگیں گے تو سوال کریں گے، کہتے ہیں کہ توشہ خانہ پر سوالات نہ کریں، سننے میں آرہا ہے کہ عارف علوی ایکشن لے رہے ہیں کہ توشہ خانہ کے بارے میں رپورٹ کیوں جاری کی گئی ہے؟

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو بجلی پیدا کی وہ کہاں گئی؟ اقتدار کی لالچ میں غدار قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دوستوں نے رابطہ کیا اور کہا شہباز شریف کو وزیراعظم نہ بنائیں، پیپلز پارٹی نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ادارے کو نشانہ بنایا ہے، عمران خان یہ بھی بتائے کہ اس کے مخالف اور سہولت کار کون ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے