مریم اورنگزیب

وزیرِ اعظم متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم آفس کا بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سمری میں آرمی چیف اور چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے عہدوں کے لیے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب وزیرِ اعظم آفس نے جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وزارتِ دفاع کی سمری وزیرِ اعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع جانب سے سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کے لیے نام بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے