منظور وسان

منظور حسین وسان کا انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے چیئرمین کو ہٹانے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے منظور حسین وسان نے صوبوں کو پانی کی تقسیم  اور خصوصا سندھ میں  پانی کی بڑھتی قلت کے معاملے پر  انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے  موجودہ  چیئرمین کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر برائے امور زراعت منظور حسین وسان نے منظور حسین وسان نے سندھ میں جاری پانی بحران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین ارسا کو ہٹا کر سندھ سے نیا چیئرمین ارسا مقرر کیا جائے، تاکہ عوام کو  پانی کی قلت جیسے مسائل  کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ مشیر زراعت منظور حسین وسان کا کہنا ہے کہ ارسا چیئرمین آبی معاہدے کے تحت سندھ کو اپنے حصے کا پانی دینے میں ناکام رہے ہیں۔ یاد  رہے کہ رہے کہ چند روز قبل بھی منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں ارسا حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کو اس کے حصے سے بھی کم پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے