شہباز شریف

پی ڈی ایم کا کارواں آگے بڑھتا رہے گا، شہباز شریف

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کا کارواں آگے بڑھتے رہے گا اور اپنی منزل تک کامیابی سے پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں اختلافات کی تمام خبروں کو  مفروضہ قرار  دے دیا۔

واضح رہے کہ  میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے شہباز  شریف سے سوال پوچھا کہ پاکستان پیپلز  پارٹی سمجھتی ہے پنجاب میں تبدیلی کے لیے آپ اور حمزہ راضی ہیں، مریم نواز نہیں؟ اس پر  شہباز  شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی کے معاملے پر  شریف خاندان میں اختلافات کی بات مفروضہ ہے

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے