عطا تارڑ

9 مئی واقعات میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہی اور یاسمین راشد کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں، اس کے باوجود انہیں مقدموں سے بری کردیا گیا۔ پرویز الہی اور یاسمین راشد کے کیس میں عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یاسمین راشد کے کیس میں عدالت نے فرانزک رپورٹ آنے کا بھی انتظار نہیں کیا اور پہلے ہی انہیں مقدمے سے بری کردیا۔ تحریک انصاف سے متعلق مقدمات میں عدلیہ کی جانب سے غیر معمولی تیزی سمجھ سے باہر ہے، اس طرح کے فیصلے عدلیہ کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، اس روز وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کی یادگاروں کو نذر آتش کیا گیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج خراب ہوا، ان واقعات میں ملوث کسی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے