کیپٹن صفدر

ویڈیو لیک کے بعد سینما اسکوپ فلم آئے گی، کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک  ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو صرف آڈیو تھی ، ابھی مزید ویڈیوز آنی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  ویڈیو لیک کے بعد سینما اسکوپ فلم آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو پرانے لوگ ہیں وہ جانتے ہیں سینما اسکوپ فلم کیا ہے اور ابھی یہ فلمیں آئیں گی کوئی سوئمنگ پول میں گرا ہے تو کوئی واش روم میں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا ڈائریکٹر مظلوم شخص ہے جو کہتا ہے پاکستان کمزور ہو کر ٹوٹ رہا ہے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس دن قوم جان جائے گی جس دن مریم نواز کی قیادت میں لاکھوں کا مجمع قائد نواز شریف کی استقبال کے لئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گا۔  کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ جس ٹائم قائد لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے اس وقت مریم نواز وزیر اعظم بن کر اپنے والد کا استقبال کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے