فردوس عاشق اعوان کی اپوزیشن پر تنقید، سوداگر سخت پریشان ہیں

فردوس عاشق اعوان کی اپوزیشن پر تنقید، سوداگر سخت پریشان ہیں

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود احتسابی تحریک انصاف کا خاصہ ہے، مخالفین اور سوداگر سخت پریشانی کا شکار ہیں، پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خود احتسابی تحریک انصاف کا خاصہ اور وزیراعظم عمران خان کی جمہوری سوچ کی عکاس ہے۔ ان کا کہناتھا کہ  ضمیر کے سوداگروں کو ملکی سیاست سے آؤٹ کرنے کا جو بیڑا کپتان نے اٹھایا پوری قوم وزیراعظم کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے جس سے مخالفین اور ضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن معاملہ، صدرعارف علوی کے خلاف  مقدمہ درج ہو نا چاہئے:  اختر مینگل

انہوں نے تحریک انصاف حکومت کی شفافیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے خود کو احتساب کیلئے پیش کیا، کڑے احتساب کے بعد سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا ۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ سینیٹ الیکشن میں ضمیر کا سودا کرنیوالے 20 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمیر کے سوداگروں کو ملکی سیاست سے آؤٹ کرنے کا جو بیڑا کپتان نے اٹھایا پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے جس سے مخالفین اور ضمیر کے سوداگر سخت پریشان ہیں، انہوں نے پی ڈی ایم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم شو آف ہینڈ کی بجائے خفیہ بیلٹ کا رونا رو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے