جرائم پیشہ روپوش ملزمان کے تصویری بینرز نام ، پتے کیساتھ اہم شاہراوں پر آویزاں کرنیکا فیصلہ

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں جرائم پیشہ روپوش ملزمان کے تصویری بینرز اہم شاہراوں پر آویزاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق بینرز لگانے کا مقصد جرائم پیشہ افراد سے عوام کو باخبر رکھنا ہے،پولیس نے ان مطلوب ملزمان کی گرفتاری میں عوام سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی تصاویر متعلقہ تھانوں ، چوکیوں اور اہم سڑکوں پر آویزاں کی جائیں گی، رہزنی ، منشیات فروشی سمیت دیگرجرائم میں ملوث1 ہزارسے زیادہ روپوش ملزمان کی تصاویر جاری کردیے گئےہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے بتایا کہ بینرز پر ملزمان کی تصاویر کے ساتھ ان کے نام اور پتے بھی درج کیے جائیں گے، بینرز میں عوام کو مطلوب ملزمان سے تعلق نہ رکھنے کی ہدایت کی جائے گی  اس کے باوجود اگر کوئی پھر بھی ان ملزمان کے ساتھ  پایا گیا تو اسکے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے