اسماعیل راہو

سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈیجیٹلائیزیشن کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈیجیٹلائیزیشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر بورڈز و جامعات سندھ اسماعیل راہو  نے کی زیر صدارت تمام تعلیمی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی بورڈز کی اصلاحات اور ڈیجیٹلائیزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران اسلام آباد بورڈ کے چیئرمین قیصرعالم نےاجلاس کو آٹومیشن اور ڈیجیٹلائیزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے چیئرمین نےکمیشن کےقیام کے اغراض و مقاصد اور پہلی جماعت سے 8 جماعت کی اسیسمینٹ اورامتحانات کے نظام میں کی گئی اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اجلاس کو سندھ کے تعلیمی بورڈز کو آٹومیشن اور ڈیجیٹلائیز کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔اسماعیل راہو کاکہنا تھا کہ تمام تعلیمی بورڈز کا رزلٹ ڈیجیٹلائز کرنے پر کام ہو رہا ہے، تمام تعلیمی بورڈز آٹومیشن اور ڈیجیٹلائیزیشن ہونے کے بعد اساتذہ گھر بیٹھ کر بھی پیپرز چیک کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے