مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ ہے: حریت کانفرنس

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ ہے: حریت کانفرنس

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں نے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے جس سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کی طرف سے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سمیت ظالمانہ اقدامات سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں آرایس ایس کا ہندتوا ایجنڈا نافذ کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری نے کہاکہ فرقہ پرست بھارتی حکومت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت مقبوضہ علاقے پر حملہ کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور کشمیری عوام اپنی جدوجہد آزاد ی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چیف آرگنائز ر ڈاکٹر سرفراز احمد خان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق5اگست2019سے مسلسل گھر میں نظربند ہیں اور قابض انتظامیہ انہیں نماز جمعہ سمیت اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی کی بھی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ

امریکہ نے ٹیلی گرام چینل “غزہ ہالہ” اور اس کے بانی پر بھی پابندی لگا دی

پاک صحافت 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی ٹھکانوں کے خلاف الاقصی طوفان آپریشن کے نام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے