فیصل کریم کنڈی

ہماری کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں، حکومت کے خاتمے کے لئے نکلے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں اور نا ہی کسی سے ڈیل کی باتیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے خاتمے کے لئے نکلے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امیر سے امیرتر ہو گئے ہیں جب کہ عوام  مزید غریب ہو گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی آمدن میں کیسے اضافہ ہورہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی چینل کے پروگرا میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندراپوزیشن متحد ہے، پیپلزپارٹی عوام کے مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے اور لانگ مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے ہوچکا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی لانگ مارچ کے پڑاؤ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 فروری کو مزار قائد سے لانگ مارچ شروع کریں گے اور ہم حکومت کے خاتمے کے لیے نکلے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ استعفے نہیں عدم اعتماد کی طرف جانا چاہیے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حکومت نے اسے تباہ کردیا ہے جب کہ پیٹرل، بجلی ، گیس اور ادویات سمیت ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

سعودی عرب 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جلد کرے گا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب 5 ارب ڈالر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے