آل پارٹیز کانفرنس

ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر آل پارٹیز کانفرنس طلب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ جس میں تمام اتحادی جماعتیں شرکت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں پر وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلا لی ہے، پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا، اے پی سی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو نہیں بلایا گیا۔ آل پارٹیز کانفرنس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیر کی دوپہر 3 بجے منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام اتحادی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کانفرنس میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 1030 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، اسی طرح لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ اور کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے