وزیراعظم

حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ملک میں تباہی مچائی، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ملک میں تباہی مچائی، سیلاب کی وجہ سے بہت سے علاقے زیر آب آگئے جبکہ بلوچستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کو نقد مالی امداد کی فراہمی کی تقریب سے وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی ریلوں اور بارشوں سے سیکڑوں لوگ جاں بحق ہوئے جبکہ سیلاب سے مال مویشی، مکانات، انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں کورکمانڈرکوئٹہ سمیت 6 افسران شہید ہوئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی ڈونرز بھی ہماری مدد کررہے ہیں،ایسے وقت میں پوری قوم نے ایک ساتھ مقابلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے