وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ارب روپے امداد کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے آج جعفرآباد کا دورہ کیا اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10 ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے، ہر طرف پانی ہی پانی ہے، یہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے بڑا ہے، 2010 کا سیلاب سندھ اور ملحقہ علاقوں تک محدود تھا، اس سیلاب سے بلوچستان، سندھ کے علاقے بری طرح متاثر ہیں، سیلاب کا پانی چاروں طرف پھیلا ہوا ہے، حکومت ہر متاثرہ خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہی ہے، انشااللہ ایک ہفتے میں 38 ارب روپے تقسیم ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان آج پہنچے گا، سیلاب کی تباہی پورے ملک میں پھیل گئی ہے، پینے کے صاف پانی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، سندھ میں سیلاب نے بہت تباہی مچائی ہے، سندھ کیلئے 15 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا ہے، متاثرین کو ایک ہفتے میں 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے مخیر حضرات سے عطیات کی اپیل کی اور ساتھ ہی کہا کہ جو امداد دے رہے ہیں وہ دین و دنیا دونوں کما رہے ہیں، سیلاب روکنے کا کام باتوں اور الزام سے نہیں ہوگا، دنیا نے محنت اور سرمایہ کاری سے سیلاب روکا ہے، باتیں کرکے، الزام لگا کر اور جھوٹ بول کر قوم کو کب تک دھوکہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے